Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا پھر مطالبہ

حکومت ہندوستان نے ایک بار پھر پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنے شہری تک قونصلر رسائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے انھیں ہندوستانی شہری تک قونصلر کو رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو بے قصور ہے اور اس کو غلط الزامات میں نامزد کیا گیا ہے۔پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے گزشتہ دنوں ہندوستانی شہری کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی جاسوسی اور کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ پاکستانی حکام نے کلبھوشن یادیو کو گزشتہ سال مارچ میں بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔اس سے پہلے پاکستان میں متعین ہندوستان کے ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے بھی پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔