Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • دہلی کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو نمایاں کامیابی

دہلی کے بلدیاتی کارپوریشینوں کے انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورے کے مطابق دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے پھر سے اکثریت حاصل کرلی ہے۔آخری اطلاع آنے تک اعلان شدہ نتائج کے مطابق بی جے پی نے شمالی میونسپل کارپوریشن کی کُل 104 سیٹوں میں سے 53 پر، جنوبی میونسپل کارپوریشن کی 104 میں سے 53 اور شمالی میونسپل کارپوریشن کی 63 میں سے 35 سیٹوں پر جیت حاصل کرکے واضح اکثریت حاصل کرلی تھی۔دہلی میونسپل کارپوریشنوں میں بی جے پی نے مسلسل تیسری بار اپنا پرچم لہرایا ہے۔