Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • کشمیر، فوجی کیمپ پرحملہ 3 فوجی اور 2 حملہ آور ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج صبح فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے پنجگام  علاقے میں فوج کے کیمپ پرآج صبح خود کار ہتھیاروں اور گرینیڈ سے ہونے والے حملے اور فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں فوج کے میجر سمیت 3 فوجی اہلکار اور دو حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہندوستان کے 5 فوجی ہلاک ہوئے جس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے کی تفصیلی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ٹیگس