Apr ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • مودی حکومت اپنے وعدوں میں ناکام

ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت اپنے وعدوں میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

کانگریس پارٹی کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پارٹی ہیڈ کوارٹرمیں باقاعدہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلی حملے اور کشمیر کے خراب حالات کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی کشمیر، نکسلیوں کے مسئلے اور چین و پاکستان کے ساتھ تعلقات جیسے قومی سلامتی کے تمام محاذ پر ناکام ہو چکے ہیں۔

ابھیشیک منو سنگھوی نے  کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 35 ماہ کی حکومت کے دوران دہشت گردی اورنکسلی حملوں میں نوجوان اور شہریوں کی اموات اور پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات تقریباً دوگنا بڑھ گئے ہیں۔

 

ٹیگس