May ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • کلبھوشن کی سزا کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع

ہندوستان نے کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیاہے۔

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ ہندوستان نے کلبھوشن یادیو کی سزا پرعملدرآمد رکوانے کے لئے اپیل کی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا پرعملدرآمد فوری طور پر رکوایا جائے اور کسی بھی تاخیر یا معاملے کی سماعت کے بغیر پاکستانی حکام کو کلبھوشن یادیو کی سزا رکوانے کا حکم جاری کیا جائے۔

ہندوستان نے اس درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے شہری کو طویل عرصے تک حراست میں رکھا گیا اور ایک پریس ریلیز کے ذریعے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ کلبھوشن تک قونصلر رسائی بھی نہیں دی گئی جو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

ہندوستان نے کہا ہے کہ کلبوشن یادیو نیوی کا ریٹائرڈ افسر تھا جو ایران میں اپنا کاروبار کر رہا تھا جسے وہاں سے اغوا کرنے کے بعد پاکستان لے جایا گیا۔

جبکہ پاکستان کا دعوی ہے کہ کلبھوشن یادیو کو گزشتہ سال بلوچستان سے گرفتار کیا گیا اور وہ را کا اہلکار ہے اور اس نے تحقیقات کے دوران پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا اعتراف  بھی کیا ہے۔

 

ٹیگس