May ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پرفائرنگ متعدد ہلاک و زخمی

پاکستان اور ہندوستان کے فوجیوں کے مابین لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ آج صبح راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے 2 ہندوستانی شہری ہلاک اور 3 زخمی  ہوگئے ہیں۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ تین گاؤں پاکستان کی فائرنگ کی رینج میں ہیں اس لئے بھوانی، بابا كھوواری اور كلسيا گاؤں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے۔ سرحد پر فائرنگ کی وجہ سے ہندوستان نے تمام اسکول بند کئے اوراسپتالوں میں ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

دوسری جانب پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پرآج صبح ہندوستانی فوج کی فائرنگ وگولہ باری کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔

 

ٹیگس