ہندوستان نے کہا ہے کہ کشمیرپر سفارتی اور سکیورٹی سطح پر ایک طریقہ کار پرکام ہو رہا ہے اور مسئلے کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل نکالیں گے۔

ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ  سنگھ نے کہا ہے کہ محض دفعہ 370 کی منسوخی سے 70 سالہ پرانا کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ کشمیر میں جاری صورتحال مرکزی حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت طاقتور ہے اور حکومت کشمیر میں ساری مشکلات کا ہمیشہ کے لئے سدباب کرے گی۔

دوسری جانب ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے لوگوں کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہروں کے بعد آپریشن روک دیا۔

واضح رہے کہ ہندوستانی فورسز نے ضلع شوپیاں میں بدھ کو محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی کے دوران 100 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا جس پرسیکڑوں لوگوں نے سڑکوں پرآکر احتجاج کرنا شروع کر دیا۔

May ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۳:۵۹ UTC
کمنٹس