May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: زوماٹو کے سترہ ملین یوزرس کی اطلاعات چوری

ہندوستان میں زوماٹو پروگرام کے سترہ ملین یوزرس کی اطلاعات چوری ہو گئی ہیں۔

ہندوستان میں زوماٹو کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا استعمال کرنے والے سترہ ملین یوزرس کی اطلاعات ہیک ہو گئی ہیں-

ہیکروں نے اس سافٹ ویئر کے گاہکوں سے متعلق ایمیل ایڈریس اور پاسورڈ ہیک کر لئے ہیں-

زوماٹو کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گاہکوں کے مالی ڈیٹا ایک الگ فائل میں ذخیرہ کیے گئے ہیں اور ہیکر، اس فائل تک رسائی حاصل نہیں کر سکے ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق اس وائرس حملے میں بلوں کی ادائیگی سے متعلق اطلاعات فاش نہیں ہوئی ہیں-