May ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ لاپتہ

ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ سوخوئی تیس لاپتہ ہوگیا ہے جس کے بعد فضائیہ نے اس کی تلاش شروع کردی ہے - سوخوئی تیس ایئرکرافٹ کا رابطہ راڈار سے منقطع ہوگیا تھا - یہ طیارہ ریاست آسام کے تیج پور سے معمول کی تربیتی پرواز پر تھا - ہندوستانی فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ تیج پورسے ساٹھ کلومیٹر دور جب یہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اسی وقت اس کا رابطہ راڈار سے منقطع ہوگیا - طیارے میں دوہواباز سوار تھے - گذشتہ مارچ کے مہینے میں بھی ریاست راجستھان میں ایک سوخوئی تیس طیارہ گرکرتباہ ہوگیا تھا - پچھلے سات سال میں ہندوستانی فضائیہ کے سات سوخوئی طیارے حادثے کا شکار ہوگئے ہیں یہ سبھی طیارے روسی ساخت کے ہیں - سوخوئی طیارے ہندوستانی فضائیہ کے اہم لڑاکا طیارے شمار ہوتے ہیں -