May ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: دراندازی کی کوشش ناکام 4 ہلاک

ہندوستان نے کہا ہے کہ دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چار دراندازوں کو ہلاک کردیا گیاہے۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ بارہمولہ کے رامپور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کر رہے 4 افراد کو فوجی اہلکاروں نے ہلاک کردیا۔

جمعہ کو بھی فوج نے دراندازی کی کوشش کر رہے پاکستان کے بارڈر ایکشن ٹیم کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا ۔

دوسری طرف فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقہ میں مسلح افراد سے انکاؤنٹر میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔

رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے رات تقریبا 9 بجے گشتی پارٹی پر حملہ کیا تھا ۔ تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے اس علاقہ میں چھاپہ مارکارروائی شروع کی ۔

 

ٹیگس