May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  •  ہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ

ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں نے نئی دہلی اور ممبئی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے

ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لشکر طیبہ جیسے گروہ ہندوستان میں کچھ مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کر سکتے ہیں- خفیہ ایجنسیوں کے مطابق لشکرطیبہ سے وابستہ بیس سے پچیس دہشت گرد ، پاکستان سے ہندوستان میں داخل ہو چکے ہیں اور وہ الگ الگ گروہوں میں تقسیم ہو کر دہلی اور ممبئی سمیت پنجاب اور راجستھان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں- اس اطلاع کے بعد پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے - پولیس نے میٹرو اسٹیشنوں، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں، ہوائی اڈوں ، ہوٹلوں ، بازاروں اور مذہبی مقامات سمیت پبلیک مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی ہے- اس وقت پولیس ہر طرح کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ہونے کی بنا پر ممبئی کو اب تک کئی بار داعش سے وابستہ گروہوں کی جانب سے حملے کی دھمکی دی جا چکی ہے- دوہزارآٹھ میں ممبئی پر دہشتگردانہ حملے میں ایک سو چونسٹھ افراد ہلاک اور تین سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے-

ٹیگس