May ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  •  پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے شرط

ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے مشروط طورپر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہمسایہ ملک کو دہشت گردی کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائی کرنا ہوگی تاکہ پاک ھندمذاکرات کے لئے پرامن ماحول فراہم ہو سکے۔ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوشش کرنا ہوگی اور یہ کام پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پرکرنا ہوگا۔ جب دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہو جاتے ہیں تو ایسے عناصر ان حالات کو خراب کرنے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے صورتحال پھر سے مکدر ہوجاتی ہے۔ کچھ طاقتیں ایسی ہیں جو ہندوستان اور پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب آنے نہیں دیں گی۔

سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہندوستان سے کئی وعدے کیے جو ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں معمول بن گئی ہیں کیونکہ جہاں پہلے صرف ایل او سی پر فائرنگ ہو رہی تھی وہیں اب بین الاقوامی بارڈر پر بھی بندوقوں کے دہانے کھول دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔

ٹیگس