May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتطام  کشمیر کے حالات بدستور کشیدہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں

سرینگر سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں پیر کو بھی کرفیو جاری رہا ۔ اس رپورٹ کے مطابق سرینگر کے ڈی ایم نے اعلان کیا ہے کہ نظم و نسق کی برقراری کے لئے سرینگر کے سات تھانوں میں کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ اننت ناگ، پلواما، گاندر بال ، بڈگام کپواڑا اور بارہ مولا میں بھی کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے ایک آپریشن میں حزب المجاہدین کے مقامی کمانڈر سبزار احمد بٹ اور اس کے ساتھیوں کے مارے جانے کے بعد ، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات ایک بار پھر خراب ہوگئے ہیں ۔ دوسری طرف ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے صدر راج کا مطالبہ کیا ہے ۔