Jun ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ہند و پاک دو ہمسایہ ممالک

ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان دو ہمسایہ ممالک ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان دو ہمسایہ ممالک ہیں اور ہمسائے کو بدلا نہیں جاسکتا لہذامشترکہ طور پر دونوں ممالک کو کشیدگی کے بجائے امن کو ترجیح دینا ہوگی ۔

انھوں نے پاکستانی بیمار بچے کو ہندوستان کی جانب سے ویزہ دینے کو خیرسگالی اور انسانی جذبے سے تعبیر کیا اور کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تلخیاں اپنی جگہ لیکن ہمسائیگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔

ہندوستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں مذاکرات کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم مذاکرات کے لئے ماحول ناسازگار ہے جس کے لئے پاکستان کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

ٹیگس