Jun ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • کشمیر کے حالات کشیدہ

سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 22 سالہ نصیر احمد کی موت کے بعد ایک بار پھر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےحالات کشیدہ ہو گئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پرانے ائرپورٹ روڈ پر کل شام مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں زخمی 22 سالہ نصیراحمد کی آج صبح ہسپتال میں موت ہوگئی۔ جس کے بعد باندی پورہ میں حالات پھر کشیدہ ہو گئے۔

 سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کل پرانے ائرپورٹ روڈ پر رینگریتھ کے قریب کچھ مظاہرین نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر پتھراؤ کیا پتھراو کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے فائرنگ کی، جس میں ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو سرینگر واقع شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ میں داخل کرایا گیا، جہاں آج صبح اس نے دم توڑ دیا۔

ادھر وادی کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے چار مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار اور ایک عام نوجوان ہلاک جبکہ ایک خاتون اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

ٹیگس