Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • کشمیر: چھ پولیس اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کل شام ایک حملے میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

لشکر طیبہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ دنوں میں اس طرح کے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کل شام پولیس ٹرک پر حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے، حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے ٹرک میں سوار ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 

ٹیگس