Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • عراق میں اغوا ہونے والے ہندوستانی زندہ ہیں: وزارت خارجہ

عراق میں داعش کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے ہندوستانی شہری زندہ ہیں۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ہندوستانی شہری ابھی زندہ ہیں۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے سنچر کو ایک بیان میں ڈھائی سال قبل شمالی عراق کے شہر موصل کے قریب داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والے انتالیس ہندوستانی شہریوں کے انجام کے بارے میں کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ افراد ابھی زندہ ہیں۔
گوپال باگلے نے مزید کہا کہ ہندوستان ان تمام ممالک سے رابطے میں ہے جوان مغویوں کی آزادی میں مدد کر سکتے ہیں۔
جن ہندوستانیوں کو داعش نے موصل کے قریب سے اغوا کیا ہے وہ ترکی کی ایک کنسٹرکشن کمپنی کے لئے کام کر رہے تھے۔
عراق میں تقریبا دس ہزار ہندوستانی لیبر کام کر رہے ہیں۔

ٹیگس