Jun ۲۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی اہلکاروں پر حملہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں پر ہونے والے مسلح افراد کے حملے میں سی آر پی ایف کا ایک افسر ہلاک اور دو دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلح کشمیریوں نے سرینگر کے پنتھا چوکا علاقے میں سی آر پی ایف کی ایک گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں ایک انسپیکٹر جنرل ہلاک اور دو دیگر سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

حملہ کرنے کے بعد مسلح افراد ڈی پی ایس اسکول میں داخل ہو گئے جہاں سیکورٹی فورس نے ان محاصرہ کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔

یہ حملہ ایک ایسے مقام پر انجام پایا جہاں سے بس اڈہ بھی قریب تھا جس کی بنا پر حملے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

ہندوستان کے سیکورٹی حکام نے اس حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ گھات لگا کر کیا گیا۔