Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کی مدد کرنے والوں کو انتباہ

ہندوستان نے سرحد پار دہشت گردی کرنے والوں کوسختی سے متنبہ کیا ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کل واشنگٹن میں ہندوستانی برادری کے افراد سے خطاب کے دوران سرحد پار دہشت گردی کی مدد کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنی خود مختاری اور سیکورٹی کے لئے سخت سے سخت قدم اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی بھی اسے روک نہیں سکتا۔

نریندر مودی نے خطاب کے دوران سرحد پار دہشت گردوں کے خلاف کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا کو سمجھ میں آگیا ہے کہ ہندوستان صبر رکھتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر اپنی طاقت کا مظاہرہ بھی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

ٹیگس