Jul ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کو روکنے کاعزم

ہندوستان میں صدارتی امیدوار میرا کمار نے ریاست بہار کے تین روزہ دورہ کے بعد رانچی جانے سے قبل کانگریس ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی کی قیادت میں 17 اپوزیشن جماعتوں نے انہیں صدر کے عہدہ کا امیدوار بنایا ہے۔

صدارتی انتخابات کے لیے 17 اپوزیشن جماعتوں کی امیدوار اور سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کو روکنے اورغریبوں اور دلتوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے انتخاب لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 17 اپوزیشن جماعتوں کا ایک ساتھ آنا بڑی بات ہے اور یہ تمام جماعتیں فرقہ پرستی کو روکنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی فرقہ پرستی کی لہر پھیلی ہے تو اسے بہار میں ہی روکا گیا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہاں کے لوگ اس طرح کا کردار آگے بھی ادا کریں گے۔

دوسری جبانب قومی جمہوری اتحاد کے عہدۂ صدارت کے امیدوار رام ناتھ کووند انتخابی مہم کے سلسلے میں کل مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال پہنچے جہاں انہوں نے ایک استقبالیہ تقریب  میں بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔

ٹیگس