Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی

ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق سکم سرحد پر ہندوستان اور چین، دونوں ملکوں کی فوجیں بدستور تعینات ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ چین نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکم کی سرحد سے اپنے فوجیوں کو ہٹا لے جس کے جواب میں ہندوستان کا کہنا ہے کہ جب تک چینی فوجی، سرحد پر موجود ہیں اس کے فوجی بھی موجود رہیں گے۔

چین نے اعلان کیا تھا کہ اگر ہندوستان نے سرحد سے اپنے فوجیوں کو واپس نہ بلایا تو اس کو پشیمان ہونا پڑے گا۔

چین اس علاقے کو اپنا علاقہ کہتا ہے جبکہ ہندوستان کا کہنا ہے کہ یہ اس کا علاقہ ہے۔

دریں اثنا ہندوستان اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کے دنیا ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ سکم سرحد پر چینی فوج کے راکٹ حملے میں ہندوستان کے ایک سو اٹھاون فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ آزاد ذرائع سے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔