Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: 20 جولائی کو نئے صدرکا اعلان

ہندوستان میں صدارتی انتخابات کے لیے ہونے والے الیکشن میں تقریباً 99 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

ہندوستان میں صدارتی انتخابات میں ٹرن آوٹ 99 فیصد رہا اور اب سب کی نظریں 20 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج پر مرکوز ہیں۔

ہندوستان کے14 ویں صدر جمہوریہ منتخب کرنے کے لئے پورے ملک کے قانون ساز عوامی نمائندگان نے کل انتخابی مراکز پر حاضر ہوکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے جانشین کی قسمت کا فیصلہ کیا۔

صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالنے میں اتر پردیش، مغربی بنگال اور بہار کے قانون سازوں میں زیادہ جوش و خروش  دکھائی دیا۔

 صدارتی الیکشن کے لغے قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) کے امیدوار رام ناتھ کووند اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار محترمہ میرا کمار کے خلاف میدان میں تھے۔ ووٹوں کی گنتی 20 جولائی کو کی جائے گی ۔

موجودہ صدرپرنب مکھرجی کی مدت صدارت 24 جولائی کو ختم ہورہی ہے اور 25 جولائی کو نئے صدر اپناعہدہ سنبھالیں گے۔

 

ٹیگس