Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصان

ہندوستان کی ریاست گجرات میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں صرف گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ گجرات، آسام اور اروناچل پردیش نامی ریاستوں میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں اب تک کم از کم تراسی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہندوستان کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں گجرات اور آسام کی ریاستیں بارشوں اور سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں اور گجرات میں اب تک اٹھارہ اور آسام میں ساٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پانچ افراد ریاست اروناچل پردیش میں ہلاک ہوئے ہیں۔

سیلاب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے جبکہ راستے بھی بہت زیادہ خراب ہو گئے ہیں۔