Jul ۱۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
  • کشمیر پر ہندوستان کی ملکیت کے دعوے کا اعادہ

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیر، ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔

نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے دعوی کیا کہ نہ صرف ہندوستان کے زیر انتظام بلکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر بھی ہندوستان کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے شہری اسامہ علی کو جگر کی پیوند کاری کی غرض سے اپنے ملک کا ویزہ جاری کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
کشمیر کی ملکیت کے معاملے پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے اور دونوں ممالک اس علاقے کو اپنا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر کی صورتحال کے تعین کے لئے اس علاقے میں استصواب رائے کرائے جانے پر زور دیا ہے۔

ٹیگس