Jul ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، صدارتی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع

ہندوستان میں صرف چند گھنٹے بعد نئے صدر کا اعلان متوقع ہے۔

ہندوستان کے نئے صدر جمہوریہ کے لیے پیر کو ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ہندوستان کے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 11 بجے شروع ہوگئی اور شام تک فاتح امیدوار کا سرکاری  طور پراعلان ہو جائے گا۔

صدر کے لئے قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار رام ناتھ كووند اور اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار رام ناتھ كووند کا پلڑا بھاری ہے اور انتخابات میں اس کے جیتنے کے چانسززیادہ ہیں۔

ٹیگس