Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نومنتخب صدر کو مبارکباد

ہندوستان کے صدر، وزیراعظم اور اس ملک کی سیاسی جماعتوں نے نومنتخب صدر کو مبارکباد دی ہے۔

ہندوستان کے صدرپرنب مکھرجی نے ملک کےاعلی ترین آئینی عہدے کے لئے منتخب ہونے پررام ناتھ كووند کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ملک کا 14 واں صدر منتخب ہونے پررام ناتھ كووند کو ان کی رہائش گاہ پر جاکر مبارکباد دی اس موقع پرمودی کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار بھی تھے۔

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے رام ناتھ كووند کو ملک کا 14 واں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صدرعہدہ اہم ہوتا ہے اوراس اہم عہدے پر بیٹھا شخص آئین کا محافظ، جمہوری اقدار کا پاسدار اور مسلح افواج کا سپریم کمانڈر ہوتا ہے۔

دوسری جانب صدارتی انتخابات میں شکست ہکھانے کے بعد اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار نے کہا کہ نظریہ اور اقدار کی لڑائی آگے بھی جاری رہے گی۔

محترمہ میرا کمار نے صدارتی انتخابات جیتنے پر مسٹر رام ناتھ كووند کو مبارک پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار رام ناتھ كووندنےصدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کو بھاری ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

انہیں الکٹورل کالج کے کل ووٹوں میں سے65.65 فیصد ووٹ جبکہ محترمہ کمار کو 34.35 فیصد ووٹ ملا۔

 

ٹیگس