Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر پرامریکہ اور چین کی ثالثی مسترد

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیراعلی نے مسئلہ کشمیر پرامریکہ اور چین کی ثالثی کی پیشکش کومسترد کردیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر میں تیسرے ملک کی ثالثی سے متعلق نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور چین اپنا اپنا کام سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جس ملک کے معاملات میں ہاتھ ڈالا ہے ۔وہاں صرف تباہی دیکھنے کو ملی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر چین اور امریکہ سمیت کسی بھی تیسرے ملک کی ثالثی کی ضرورت نہیں، یہ معاملات دونوں ملکوں کو آپس میں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان اور چین سکم کے بارڈر پر آمنے سامنے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین سرحدی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

ٹیگس