Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے معروف سائنسدان انتقال کر گئے

اسروکے سابق صدر اور ہندوستان کے پہلے سیٹلائٹ 'آريہ بھٹ' بنانے والے مشہور سائنسدان یو آر راؤ انتقال کر گئے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے سیٹلائٹ 'آريہ بھٹ' بنانے والے مشہور سائنسدان یو آر راؤ کے انتقال پرغم و افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام میں پروفیسر راؤ کی شراکت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سابق صدرنشین پروفیسر یو آر راو بنگلورو میں واقع اپنی قیام گاہ میں چل بسے ان کی عمر85تھی۔

ذرائعکے مطابق وہ صحت کے مسائل کے سبب گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ پروفیسر راو نے ہندوستان کے پہلے سٹلائیٹ آریہ بھٹ نے سٹلائیٹ پروگراموں کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ پروفیسر راو 1984سے 1994تک دس سال تک اسرو کے صدر رہے ۔ چندریان ایک اور منگل یان کی تیاری میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

پروفیسر راو کو گزشتہ سال پدم وبھوشن اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

 

ٹیگس