Jul ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہڑتال، معمول کی زندگی مفلوج

کشمیری رہنماؤں کی اپیل پر ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں آج مکمل ہڑتال رہی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کشمیری رہنماؤں کی اپیل پر آج جمو و کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی جس کے باعث معمول کی زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔
ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کی اپیل کشمیر کی مزاحمتی قیادت نے کی تھی۔
ہڑتال کا مقصد حکومت ہندوستان کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کے بقول حکومت ہندوستان کی انتقامی کارروائیوں اور جارحانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔
ہندوستان کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین سمیت سات مزاحمتی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ان کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری حکومت ہند کی منصوبہ بند سازش کا نتیجہ ہے۔
این آئی اے کا کہنا ہے کہ ان ساتوں مزاحمتی رہنماؤں کو اسٹنگ آپریشن کے تحت حوالہ کی رقومات کے لین دین کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹیگس