Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • عراق، لاپتہ ہونے والے 39 ہندوستانی شہریوں کی تلاش

عراق میں لاپتہ ہونے والے 39 ہندوستانیوں کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ لوک سبھا کو یقین دلایا کہ عراق میں تین سال پہلے لاپتہ ہونے والے 39 ہندوستانیوں کی موت کے بارے میں جب تک کوئی ثبوت نہیں ملتا اس وقت تک ان کی فائل بند نہیں کی جائے گی اور ان کی تلاش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ عراق کی حکومت سے ثبوتوں کے ساتھ اطلاع دینے کی درخواست کی گئی ہے اور جیسے ہی مستند رپورٹ ملیں گی تو ان سے فوری طور پر ملک کو باخبر کیا جائے گا۔

سشما سوراج نے لوک سبھا میں اس معاملے میں گمراہ  کن الزامات لگانے سے اجتناب کرنے کی بھی درخواست کی۔

واضح رہے کہ 39 ہندوستانی شہری گزشتہ تین سال سے عراق میں لاپتہ ہیں اور ان کا تاحال کو‎ئی سواغ نہیں ملا ہے۔

ٹیگس