Aug ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری پر تاکید

ایران کے ایوانہای صنعت و تجارت وزراعت کے بین الاقوامی امور کے سربراہ اور تہران میں ہندوستان کے سفیر نے انرجی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری پر زور دیا ہے

ایران کے ایوانہای صنعت و تجارت و زراعت کے بین الاقوامی امور کے سربراہ محمد رضا کرباسی نے تہران میں متعین ہندوستان کے سفیر سورب کمار سے ملاقات میں انرجی ، ٹرانزیٹ اور مشترکہ سرمایہ کاری کے میدان میں تعاون کو دونوں ملکوں کے لئے انتہائی اہم قراردیا اور کہا کہ ایران ہندوستان کے ساتھ  تمام  شعبوں میں تعاون کرنے کو تیار ہے - انہوں نے ایران اور ہندوستان کے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایران کی جنوب مشرقی چابہار بندرگاہ کی توانائیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ سے سابق سویت یونین کی نو آزاد جمہوریاؤں کی منڈیوں تک ایران اور ہندوستان کے سامان کی سپلائی ان منڈیوں کے لئے  بہت ہی اہم ہے - محمد رضا کرباسی نے دونوں ملکوں کے تاجروں کو ویزے کی سہولت کی فراہمی اور بینکینگ کے نظام کو آسان بنانے پر بھی تاکید کی - تہران میں ہندوستان کے سفیر سورب کمار نے بھی اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ سرمایہ کاری بیحد اہم ہے کہا کہ  دوطرفہ سرمایہ کاری کا سمجھوتہ تیار ہے - واضح رہے کہ دوہزار سولہ میں ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارت کا حجم چھے ارب ڈالراعلان کیا گیا ہے -  

 

ٹیگس