Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • کشمیر میں حالات کشیدہ مزید دو افراد ہلاک

جنوبی کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان آج صبح ہونے والے ایک شدید تصادم میں دوعسکریت پسند مارے گئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں بیج بهارہ کے كنلوان میں ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔

سیکورٹی فورسزنے دعوی کیا کہ ایک خاص علاقے کے محاصرے کے موقع پر اچانک وہاں چھپے کچھ عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ مقامی آبادی نے ان دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کشمیریوں کے  خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ کل کولگام میں بھی دو عسکریت پسند سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے جبکہ شوپیاں میں مسلح افراد کے حملے میں ہندوستانی فوج کا ایک میجر اور ایک عام سپاہی ہلاک ہو گیا تھا۔

ٹیگس