Aug ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ، پانچ کشمیری جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور مبینہ عسکریت پسند کشمیریوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ کشمیری مارے گئے ہیں

ہندوستانی فوج کے ترجمان راجیش کالیا نے دعوی کیا ہے کہ ان لوگوں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کنٹرول لائن عبور  کرکے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مارے جانے والے کشمیریوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔حکومت ہندوستان، پاکستان پر کشمیر میں جاری بدامنی کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتی ہے جس کی پاکستان نے ہمیشہ تردید کی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر اسلام آباد کے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا  آٹھ جولائی کو کشمیر کی مسلح تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برھان وانی کی موت کے بعد سے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حالات انتہائی کشیدہ چلے آرہے ہیں۔ اس دوران ہونے والے مظاہروں اور جھڑپوں میں اب تک دو سو پچیس سے زائد کشمیری جان بحق ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

ٹیگس