Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عام ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج ہونے والی عام ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں  ہونے والی گرفتاریوں اور ہلاکتوں کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے بہت کم ہے۔

ہڑتال کے اعلان کے بعد وادی کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ریل خدمات ملتوی کر دی گئی ہے۔

حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے آج کی ہڑتال کی کال دی۔

واضح رہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لئے کوشاں ہیں اور برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی کے حالات سخت کشیدہ ہو گئے اور اس وقت سے لے کر اب تک 225 سے زائد کشمیری جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔

 

ٹیگس