Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 2 ہندوستانی فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گذشتہ شام سے جاری مسلح تصادم کے دوران اب تک 2 فوجی اور ایک جنگجو ہلاک جبکہ 3 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ہندوستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع شوپیان کے آنیورہ میں حزب المجاہدین سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی راشٹریہ رائفلز، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے گذشتہ شام مذکورہ علاقہ میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز جب مذکورہ گاؤں کے آستان محلہ میں ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ کشمیر8 جولائی 2016 مین حزبا لمجاہدین کے کمانڈر مظفروانی کی ہلاکت کے بعد سے حالات خراب ہوگئے اور اب تک 230 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔

ٹیگس