Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں ہلاکتوں کے خلاف احتجاج

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں حالات کشیدہ ہوگئے اور ریل سروس معطل کر دی گئی۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقےپلوامہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین عسکریت پسندوں کے مارے جانے کے بعد احتجاجی مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی میں زخمی ایک اور نوجوان کی کل آدھی رات موت ہو گئی۔

اس وقت پلوامہ میں حالات کشیدہ ہیں اور آج ایک بار پھر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور کشمیری عوام کے قتل کے خلاف مظاہرے کئے ۔ ان مظاہروں میں شدت اس وقت آگئی جب کل سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک اور کشمیری کی ہلاکت کی خبر مظاہرین تک پہنچی۔

واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فورسز کی فائرنگ اور تصادم 4 کشمیری اور 2فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

 

ٹیگس