Aug ۱۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کو نکالنے کا ہندوستان کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی

جنوبی ایشیا میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر نے اپنے بیان میں ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ اپنے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کو اپنے یہاں سے نہ نکالے۔

دسیوں ہزار پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو ملک سے نکال دینے پر مبنی ہندوستانی حکومت کے فیصلے کے بعد جنوبی ایشیا میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر نے ہندوستانی حکومت سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے اور روہنگیا پناہ گزینوں کو اپنے ملک سے نہ نکالے۔
ہندوستانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی دہلی، بنگلہ دیش اور میانمار کی حکومتوں سے رابطے میں ہے تاکہ ہندوستان سے چالیس ہزار روہنگیا مسلمانوں کو باہر نکالنےکا راستہ ہموار کرے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی حکومت ہندوستان کے اس فیصلے کو بین الاقوامی قوانین کے منافی بتایاہے۔
انتہا پسند بودھسٹوں اور میانمار کی سیکورٹی فورس کے حملوں سے بچ کر میانمار کے دسیوں ہزار روہنگیا مسلمانوں نے ہندوستان میں پناہ لی ہے۔