Aug ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی ہندوستان کی کوشش

ہندوستان نے کہا ہے کہ نئی دہلی ڈوکلام اور لداخ سرحدوں پر چین کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ہفتے کو نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے پندرہ اگست کو لداخ میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کی جانب اشارہ کیا اور کہاکہ اس طرح کے واقعات سرحدوں پر بحالی امن میں مدد نہیں دیں گےاور کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔
گذشتہ منگل پندرہ اگست کو چینی فوجیوں نے لداخ میں گھس کر ہندوستانی فوجیوں پرحملہ کردیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
اس جھڑپ میں دونوں طرف کے فوجی زخمی ہوئے۔ لداخ میں یہ جھڑپ ایک ایسے وقت ہوئی جب ہندوستان کی ریاست سکم میں ڈوکلام سرحد پر ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی پہلے ہی بہت زیادہ تھی۔
ڈوکلام سرحد پر یہ کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب چینی فوجیوں نے سرحدی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا اور ہندوستانی فوجی چین کی سرحد کے اندر داخل ہوگئے۔

ٹیگس