Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب

ہندوستان کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر 2022 سے پہلے حل کر لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں ’’نیا ہندوستان نامی تحریک‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں کئی مسائل ہیں جن میں دہشت گردی، ماؤ تحریکیں اور مسئلہ کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں تاہم وہ صرف اس بات کی یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ حکومت نے 2022 تک نیا ہندوستان بنانے کا عزم کر رکھا ہے لہٰذا 2022 تک ان تمام مسائل کا کوئی نہ کوئی حل ڈھونڈ لیا جائے گا۔

راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ جب عوام 1942 میں انگریزوں کے خلاف ’’ہندوستان چھوڑو‘‘ مہم شروع کر کے 1947 میں آزادی حاصل کر سکتے ہیں تو 2017 میں نئےہندوستان کے قیام کا عہد کر کے 2022 میں اسے حقیقت کا روپ کیوں نہیں دے سکتے۔ راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ وہ ہندوستان کو غربت، کرپشن، دہشت گردی، فرقہ پرستی اورنسلی تعصب سے پاک کریں گے۔

ٹیگس