Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے صدرکی جانب سے ٹرین حادثے پردکھ کا اظہار

ہندوستان کے صدرنے اتر پردیش کے مظفرنگر ضلع میں ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ہندوستان کے صدر رام ناتھ كووند نے ٹویٹ کر کے کہا ہے: اتر پردیش میں ٹرین حادثے سے دکھی ہوں۔ میری ہمدردی اس حادثے میں جان گنوانے والوں اعزا کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں مظفرنگر کے کھتولی ریلوے اسٹیشن کے پاس کل شام پوری سے ہردوار جانے والی كلنگ-اتكل ایکسپریس کے 14 ڈبے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے کم از کم 23 مسافرجاں بحق اور 400 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 26 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی سنگینی کے پیش نظر مرنےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے - حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹرین کے ڈبے ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئے۔ اتکل ایکسپریس جمعرات کی رات آٹھ بجے پوری سے چلی تھی جسے ہفتے کی رات نو بجے ہردوار پہنچنا تھا۔ بتایا جاتا ہے جائے حادثہ پر پٹریوں کی مرمت کا کام ہورہا تھا کہ ڈرائیور نے اچانک ایمرجنسی بریک لگا دیئے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

ٹیگس