Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • کشمیر:آپریشن جاری ایک عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کی فوج نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطابق ہندواڑہ کے ہفروڈہ جنگل میں عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے مذکورہ علاقہ میں منگل کی صبح ایک وسیع تلاشی آپریشن شروع کیا۔

تاہم علاقے کو محاصرے میں لینے کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولہ باری کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔

ادھر مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ فوج  فرضی جھڑپ کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ مقامی آبادی نے اس کے زبردست اجتجاج بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ 8 جولائی 2016 کو برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر کے حالات خراب ہو گئے اور اس  وقت سے اب تک 255 سے زائد کشمیری جاں بحق اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس