Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • کشمیر: 2 کشمیری اور8 ہندوستانی سیکورٹی اہلکار ہلاک

کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان اور پولیس چھاؤنی پر حملے میں آٹھ ہندوستانی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کےضلع پلواما میں پولیس چھاؤنی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ ہندوستانی اہلکار مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد ہندوستانی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا، آپریشن کے دوران پولیس نے فائرنگ کر کے دو کشمیریوں کو ہلاک کردیا، علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے اور ہندوستانی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ٹیگس