Sep ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، سات زخمی

سرینگر میں دہشت گردانہ حملے میں ایک پولیس اہلکارہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سری نگر کے باہری علاقہ جیوان میں کل شام پولیس اہلکاروں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور سات دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جیوان شہر میں مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو فوراَ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک اہلکار نے دم توڑ دیا۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

 

ٹیگس