Sep ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ممبئی حملہ کیس 2 کو پھانسی 3 کو قید کی سزائیں

ہندوستان کی عدالت نے مشہور ممبئی حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

ہندوستان کی عدالت نے 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے 5 ملزمان میں سے 2 کو پھانسی جب کہ 3 کو قید کی سزائیں سنا دیں۔

ممبئی میں انسداد دہشت گردی کے ایکٹ ’’ٹاڈا‘‘ کے تحت قائم کردہ خصوصی عدالت نے 1993 کے بم دھماکوں کے الزام میں فیروز خان اور طاہر مرچنٹ کو سزائے موت جب کہ ابو سلیم اور کریم اللہ خان کو عمرقید اور جرمانے کی سزا سنائیں۔ ٹاڈا عدالت نے پانچویں ملزم طاہر صدیقی کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ 12 مارچ 1993 کو ممبئی میں اہم مقامات پر 12 بم دھماکے ہوئے تھے جن میں 257 افراد ہلاک اور 713 زخمی ہوگئے تھے۔ ہندوستان کی پولیس نے ان بم دھماکوں کا الزام انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور دیگر پرعائد کیا تھا۔

ٹیگس