Sep ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ

ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں اور مبینہ علیحدگی پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دو افراد کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔

ہندوستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع  میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر  کئے جانے والے آپریشن میں حزب المجاہدین کے دو افراد مارے گئے جبکہ ایک نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں-

ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کا دعوی ہے کہ انھوں نے امام صاحب کے ایک دیہات میں تلاشی کے لئے گاؤں کا محاصرہ کر لیا تاہم اندر سے فائرنگ شروع ہوگئی جس کے جواب میں سیکورٹی اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی

  ہندوستانی سیکورٹی فورس کی فائرنگ کے نتیجے میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند مارے گئے جب کہ عادل نامی ایک عسکریت پسند نے ہتھیار ڈال دیئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک لڑکی کو بھی گولی لگی ہے جسے زخمی حالت میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے-