Sep ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • کشمیر: حزب المجاہدین کے دوعسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے کلگام ضلع میں سکیورٹی فورسزاور عسکریت پسندوں کے درمیان آج صبح ہونے والےتصادم میں فوج نےحزب المجاہدین (ایچ ایم) کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ہندوستانی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ کلگام کے خودوانی میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سینٹرل ریزرو پولیس دستہ ، فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی مہم نے علاقے کی تلاش مہم شروع کی اس دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس سےنےحزب المجاہدین (ایچ ایم) کے دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے دورے کے خلاف احتجاج کے لیے مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی۔ تمام دکانیں اورکاروباری مراکزبندرہے جبکہ سرینگر، اسلام آباد، کولگام، شوپیان، پلوامہ، بارہ مولہ ، بڈگام اور دیگرعلاقوں میں گاڑیوں کی آمدورفت معطل تھی۔

واضح رہے کہ راج ناتھ سنگھ ہفتے کو4 روزہ دورے پر سرینگر پہنچے۔

ٹیگس