Sep ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  •  کشمیرمیں پیلٹ گنوں کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں پیلٹ گنوں(Pellet-Gun) کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کےایگزیکٹو ڈائریکٹر آکار پٹیل کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز کے پیلٹ گن حملوں میں سیکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔ لہٰذا کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر ہندوستانی فورسز کے ہلاکت خیز ہتھیار پیلٹ گنوں کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پیلٹ گنوں کے متاثرین کی حالت سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کتنا خطرناک اور ہلاکت خیز ہتھیار ہے، انھوں نے کہا کہ کشمیر میں پیلٹ گنوں کا بے جا استعمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ہندوستانی فورسز کے پیلٹ گن حملوں میں سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم یا معذور ہوچکے ہیں۔

کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے حالات کشیدہ ہو گئے اور اس وقت سے اب تک ہونے والی جھڑپوں میں تین سوکے قریب افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچـکے ہیں۔

ٹیگس