Sep ۱۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کشتی غرق آب، 22 ہلاک دسیوں لاپتہ

ہندوستان میں کشتی ڈوبنے کے باعث کم سے کم بائیس افراد کے ہلاک ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق کشتی کا یہ حادثہ اترپردیش کے ضلع باغپت کے قریب دریائے جمنا میں پیش آیا۔ ہندوستانی ذرائع نے بائیس افراد کی ہلاکت تصدیق کی ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن میں بارہ افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
 میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں صرف پینتس افراد کے سوار ہونے کی گنجائش تھی تاہم اس میں ساٹھ سے زیادہ افراد سوار تھے جن میں اکثریت خواتین کی تھی۔
اترپردیش کے وزیر اعلٰی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے دو دو لاکھ روپے امداد کا اعلان اور حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔