Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۴:۰۶ Asia/Tehran
  • لشکر طیبہ کا کشمیر چیف ساتھی سمیت ہلاک

لشکر طیبہ کا کشمیر چیف سری نگر میں ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں جمعرات کی سہ پہر عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے کشمیر چیف ابو اسماعیل سمیت دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔

ابو اسماعیل رواں برس 10 جولائی کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں یاتریوں کی بس پر ہونے والے حملے کا کلیدی ملزم تھا۔

ٹیگس