Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر کے حل کے لئےاقوام متحدہ کو گیلانی کا کھلا خط

حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے رواں اجلاس کی روشنی میں اس ادارے کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے نام ایک کھلے خط میں مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے میز پر سب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ اور مظلوم اقوام کو انصاف فراہم کرنے کی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اس ادارے نے جس طرح کوسوو اور مشرقی تیمور جیسے مسئلوں کو حل کرنے کے لیے مداخلت کرنے کا فریضہ انجام دیا ہے، اسی طرح مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل نکالنے کے لیے اقوام متحدہ کی مداخت ناگزیر بن گئی ہے۔

سید علی شاہ گیلانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ایک نمائندہ وفد کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کرنے کے لیے نامزد کرے اور ہندوستان کی حکومت پر ایسا کرنے کی اجازت فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

ٹیگس